اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے پشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے اہم اڈے دوما شہر کے قریب واقع حوش الفارہ ٹاؤن پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔
ادھر شمالی شام سے ملنے والی خبروں کے مطابق حلب کے مشرقی علاقے میں شامی فوج کے محاصرے میں گھرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اس سے قبل شامی فوج نے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے اور خود سپردگی کی پیشکش کی تھی۔
اطلاعات ہیں کہ حلب میں گھرے دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور وہ حلب سے بھاگنے یا ہتھار ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
بعض خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ایک گروپ، اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کو حلب سے باہر نکلنے نہیں دے رہا ہے۔ شامی فوج نے حلب میں محصور عام شہریوں کے باہر نکلنے کے لئے تین کوریڈور قائم کردیئے ہیں جس کے بعد سے بڑی تعداد میں لوگ شامی فوج کے کنٹرول والے علاقے کی جانب کوچ کر رہے ہیں۔
.......
/169